جمعہ 26 اپریل 2024

مسئلہ فلسطین ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے، ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ

اسلام آباد(دھرتی نیوز) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ” مسلہ فلسطین“ پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حکومت کی ترجیح اورہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے۔یہ مسئلہ انسانی حقوق کے تناظر میں انتہائی اہم ہے۔

  دھرتی نیوز کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلسطینی عوام کے لئے غیر متزلزل حمایت اتنی ہی پرانی ہے جتنا پرانا یہ ملک ہے، پاکستان حکومت اور عوام فلسطینیوں کی منصفانہ جدوجہد کے حامی رہے ہیں،پاکستان 1988میں فلسطین کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے تمام عالمی فورمز اور او آئی سی پر فلسطین سے متعلقہ قراردادوں کی حمایت کی ہے،مسئلہ فلسطین ہی اسلامی سربراہی کانفرنس کے جنم کا باعث بنا ہے۔ہم عالمی قوانین کے تحت ” حق خودارادیت“ پر اصولی موقف رکھتے ہیں۔مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تحفظات ہیں۔

Facebook Comments