ھفتہ 20 اپریل 2024

دوسرے ٹیسٹ کیلئے بابر اعظم نے 13کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

لاہور (دھرتی نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز سے متعلق کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے 13 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے، پہلا ٹیسٹ تین روز میں جیتے، بالنگ بیٹنگ ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا ہے، وننگ کمبینیشن کے ساتھ چلیں گے۔

 ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اور زمبابوے سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ سے قبل وکٹ دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کیا جائے گا۔کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کی 13 رکنی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ ٹیم کا حصہ ہیں، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور حارث رؤف بھی 13 ارکان میں شامل ہیں۔

 بابراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم شکست سے خوف زدہ نہیں یکدم چار سے پانچ تبدیلیاں نہیں کی جاسکتیں، فہیم اشرف نے ثابت کیا وہ پرفیکٹ آل راونڈر ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی میں مڈل آڈر میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments