جمعہ 19 اپریل 2024

میگھن مارکل پر نیا الزام لگ گیا

لندن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل پر کہانیوں کی کتاب کا آئیڈیا چرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناقدین میگھن پر الزام عائد کررہے ہیں کہ انہوں نے بچوں کے لیے جو کتاب لکھی ہے دراصل اس کا آئیڈیا دوسری کتاب سے چرایا گیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی بحث چِھڑ چکی ہے۔ ’دی بینچ‘ کے نام سے میگھن مارکل کی کتاب اگلے ماہ جون میں باضابطہ شائع ہوگی۔

الزام عائد کیا گیا ہے کہ میگھن کی کتاب 2018 میں شائع ہونے والی کتاب ’دی بوائے آن دی بیچ‘ کی ہو بہو نقل ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ دی بوائے آن دی بیچ کی مصنفہ خود اس الزام کو مسترد کرچکی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میگھن اور ان کی کتاب میں بہت فرق ہے۔

خیال رہے کہ شہزادے کی اہلیہ بچوں کے لیے لکھی گئی کتاب جلد منظر عام پر لائیں گی، ‘دی بینج’ ہیری اور بیٹے آرچی سے تعلق پر مبنی ہے، کتاب رینڈم ہاؤس چلڈرن بکس نامی پبلشرز شایع کرے گا۔

یاد رہے کہ میگھن کی لکھی ہوئی کتاب ’دی بینچ‘ 8 جون کو لانچ کی جائے گی۔

Facebook Comments