جمعہ 26 اپریل 2024

قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

سرینگر(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں محاصرے کی آڑ میں کشمیریوں کو شہید کیا۔ بھارتی فوج اور پولیس نے علاقے کو سیل کر سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے بعد ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔گزشتہ ماہ قابض فوج کی فائرنگ سے 17 سے زائد کشمیری شہید ہوئے تھے۔

Facebook Comments