جمعرات 18 اپریل 2024

لاہور قلندرز کی ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت

لاہور قلندرز کی ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سہیل اختر نے کہا کہ اس وکٹ پر 180رنز کا ہدف حاصل کرنا ممکن ہو گا اور ہم اسلام آباد کو کم سے کم رنز پر محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور فخر زمان کی جگہ سلمان بٹ اور عثمان شنواری کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی باؤلنگ کرتے کیونکہ رات میں اوس کا بھی کردار ہوتا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے فہیم اشرف، موسیٰ خان اور احمد صفی عبداللہ کی جگہ حسین طلعت، ظفر گوہر اور عاکف جاویود کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، لیوک رونکی، کولن منرو، رضوان حسین، حسین طلعت، کولن انگرام، شاداب خان، آصف علی، ڈیل اسٹین، ظفر گوہر، رومان رئیس اور عاکف جاوید

لاہور قلندرز: سہیل اختر(کپتان)، کرس لِن، سلمان بٹ، بین ڈنک، محمد حفیظ، محمد فیضان، سمیت پٹیل، سکیگو پرسنا، دلبر حسین، عثمان شنواری اور سلمان ارشاد

Facebook Comments