ھفتہ 20 اپریل 2024

پنجاب حکومت نے 24 مئی سے 16 اضلاع میں سکول کھولنے کا اعلان کردیا، کون کونسے اضلاع شامل ہیں؟ آپ بھی جانیں

لاہور(دھرتی نیوز) پنجاب حکومت نے 24 مئی سے 16 اضلاع میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ ان اضلاع میں پرائیوٹ اور سرکاری سکول ہفتے میں چار دن کے لیے کھولیں جائیں گے۔سکولوں میں 50فیصد حاضری کے ساتھ طلبہ کو متبادل دنوں میں سکول آنے کی اجازت ہوگی۔باقی اضلاع کے حوالے سے فیصلہ اگلی میٹنگ میں کیا جائے گا۔جن 16 اضلاع میں سکول کھولے جائیں گے ان میں بہاولنگر،چنیوٹ، چکوال،حافظ آباد،جھنگ، جہلم ، قصور، منڈی بہاوالدین ، ننکانہ صاحب،نارووال ، پاکپتن، راجن پور، ساہیوال، شیخوپورہ ،سیالکوٹ  اور وہاڑی شامل ہیں۔

Facebook Comments