جمعرات 28 مارچ 2024

کیا آپ کو اس فیچر کا فائدہ معلوم ہے؟ جانیں موبائل فون کے 3 حیرت انگیز فیچرز جو آپ کو دنگ کردیں گے

دور حاضر میں تقریباً ہر چیز ٹیکنالوجی میں تبدیل چکی ہے۔ پہلے تجوری ہوا کرتی تھی اب فیس لاک ہیں۔ لوگ موبائل فونز پر ٹائپ کر کے موبائل چلاتے تھے اب صرف گوگل وائس کمانڈ کے ذریعے موبائل سے بات کرسکتے ہیں۔

موبائل فونز ہم سب استعمال کرتے ہیں، موبائل کے کچھ ایسے فیچرز ہیں جو کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

لاک اسکرین پر نمبر یا ایڈریس:

آپ اپنے موبائل کی لاک اسکرین پر اپنا نمبر یا ایڈریس لگا سکتے ہیں۔ جس کی مدد سے وہ شخص جسے آپکا موبائل ملا ہے وہ موبائل آپ تک پہنچا سکتا ہے ۔ موبائل سیٹنگ میں جاکر لاک اسکرین کے آپشن میں آپ اپنا نمبر یا ایڈریس لکھ سکتے ہیں۔

ڈاکیومنٹس اسکینگ موبائل کے زریعے:

کیم اسکینر ایک ایسا فیچر ہے جس کی مدد سے آپ ڈاکیومنٹ اسکین کر سکتے ہیں، اسکین کیے گئے ڈاکیومنٹس اسکینگ مشین کے ڈاکیومنٹس کی طرح ہی ہونگے۔ یہ پروفیشنل طریقہ آپ کو گھر بیٹھے ڈاکیومنٹس اسکین کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

موبائل کو بنائیں لیپ ٹاپ ماؤس:

 

آپ اپنے موبائل کے ذریعے ماؤس کا کام لے سکتے ہیں۔ ریموٹ ماؤس کی ایپلیکیشن انسٹال کی جاسکتی ہے اور لیپ ٹاپ سے اپنے موبائل کو کنیکٹ کر کے موبائل کے ذریعے لیپ ٹاپ چلا سکتے ہیں۔

یہ کچھ فیچرز ہیں جو کہ ہم عام زندگی میں استعمال کرسکتے ہیں اور ڈیجیٹل دنیا میں قدم بہ قدم چل سکتے ہیں۔

Facebook Comments