جمعہ 29 مارچ 2024

سگریٹ پینے والے 18 سال سے کم عمر افراد کو اب 1 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکے گا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ18سال سے کم عمر کے افراد کو سگریٹ پینے پر ایک ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سگریٹ بیچنےوالوں کی آئن لائن رجسٹریشن شروع کردی گئی۔کم عمر والوں کو سگریٹ پینے پر ایکسائز ڈپارٹمنٹ ہزار روپےسے1 لاکھ تک جرمانہ کرے گا۔سکولوں کالجوں کے قریب سگریٹ فروخت کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کا عملہ تمام قوانین پر سختی سے عمل کروائے گا۔

Facebook Comments