جمعرات 28 مارچ 2024

امریکی کورونا ویکسین فائزر کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

(دھرتی نیوز) امریکی کورونا ویکسین فائزر کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، فائزر ویکسین پاکستان کو کوویکس کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائزر ویکسین کی ایک لاکھ ڈوز خصوصی طیارے پر لائی گئی ہیں، فائزر کورونا ویکسین کیلئے سرنجز 2 روز میں پاکستان پہنچ جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر کوویکس سے پاکستان کو ملنے والی دوسری کورونا ویکسین ہے، رواں ماہ کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ ملی تھی۔

واضح رہے کہ فائزر پاکستان میں آنے والی چھٹی کورونا ویکسین ہے، فائزر ویکسین کو فیڈرل ای پی آئی کے ویئر ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی، 12 لاکھ 38 ہزار کورونا ویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچائی گئیں۔

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کے ویئرہاؤس منتقل کردی گئی ہے ، پاکستان کورونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا تھا کہ کوویکس پاکستان کو ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا ، جون کے اختتام تک 17.1 ملین ویکسین فراہم کی جائیں گی، کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7ملین ڈوززفراہم کرے گا۔

Facebook Comments