جمعہ 29 مارچ 2024

بھارتی یوٹیوبر جیتو جان اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی ( دھرتی نیوز ) بھارتی یوٹیوبر جتیندرا المعروف جیتو جان کو ممبئی پولیس نے اپنی بیوی کومل اگروال کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ کومل اگروال کی لاش پنکھے سے جھولتی ہوئی ملی تھی ۔

ابتدا میں پولیس نے حادثاتی موت کا کیس فائل کیا تھا تاہم بعد میں اہلخانہ کی درخواست پر جتیندرا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ آئی پی سی کی دفعات 304، 323،306 اور 506 کے تحت درج کیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جتیندرا عرف جیتو کی گرفتاری کومل اگروال کے اہلخانہ کی جانب سے درج مقدمے کے بنا پر کی گئی، جس کے مطابق جتیندرا نے مبینہ طور پر کومل اگروال کو قتل کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کومل کی ماں اور بہن کا کہنا ہے کہ جیتو عام طور پر بھی گھریلو مسائل پر کومل اگروال کو تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا۔

 پولیس اب پوسٹ مارٹم رپورٹ کی منتظر ہے جس سے واضح ہو گیا کہ کومل اگروال نے خود کشی کی یا ان کا قتل کیا گیا۔

Facebook Comments