جمعہ 26 اپریل 2024

پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آئی تو روٹی کپڑا اورمکان ملے گا، بلاول بھٹو

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسی ہی ملک کو اوپر لے کر جا سکتی ہے ، پیپلزپارٹی اقتدار میں آئی تو سب کو روٹی کپڑا اور مکان ملے گا۔

 اپنے بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی معاشی پالیسیاں عام آدمی کے بجٹ کو سامنے رکھ کر بناتی ہے، ہم نے اپنے ہر دور میں روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ نبھایا، پیپلزپارٹی کے دور میں آٹے کی ضروریات ایک ہزار 975 روپے میں پوری ہوتی تھیں، آج آٹے کی ماہانہ ضروریات ساڑھے تین ہزار روپے میں پوری ہو رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ایک عام گھرانا بچوں کے کپڑے 600 روپے میں خرید لیتا تھا، پیپلزپارٹی کے دور میں مہنگائی میں اضافہ ہوا تو عام آدمی کی آمدنی میں بھی اضافہ کیا گیا، ہمارے دورمیں تنخواہوں کی مد میں 150 فیصد اضافہ کیا گیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں دائیں بازو کی جماعتوں کی پالیسیاں ناکام ہو گئیں، دائیں بازو کی جماعتوں کی معاشی پالیسیاں صرف امیروں کو فائدہ دیتی ہیں ،پیپلزپارٹی آئندہ حکومت بنا کر عوام کے بنیادی مسائل کرے گی ۔

Facebook Comments