جمعہ 19 اپریل 2024

عوام “حویلی بے مثال ریلی” میں بھرپور شرکت کریں، پیر علی رضا

مظفر آباد (دھرتی نیوز) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری نے کہا ہے کہ حویلی کے عوام “حویلی بے مثال ریلی “میں بھرپور شرکت کریں تاکہ حویلی کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے، تاریخ ساز ریلی کا انعقاد 12 جون بروز ہفتہ صبح نو بجے محمود گلی تا فارورڈ کہوٹہ کیا جارہا ہے، “ عوام خوشحال حویلی بے مثال “کے وژن پر ایک مدت سے کام کر رہے ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے نمایاں دلچسپی کی وجہ سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں پارٹی کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کو لے کر انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے ایک ایسی حکومت بنائیں گے جو صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرے گی۔ اہلیان حویلی پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار انجینئر عامر نذیر چوہدری کا بھر پور ساتھ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ حویلی میں ہمارا مقابلہ ممکنہ طور پر پیپلز پارٹی سے ہوگا۔ ہم سیٹ جیتنے کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔ پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ مد مقابل محتاط ہو کر کھیلیں ان کے پاس ایک آدھ پتہ باقی بچا ہے جبکہ ہم نے ابھی پہلا کارڈ کھیلا ہے۔

Facebook Comments