جمعہ 19 اپریل 2024

جانور کی خدمت کرنے والا شخص ۔۔ جانیے اس آدمی نے کس طرح ہاتھی کو نئی زندگی دی؟

آج بھی اس دنیا میں کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے دل میں انسانیت بستی ہے اور ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے یہ دنیا قائم ہے، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ان دنوں ایک ویڈیو کے کافی چرچے ہیں اور اسے لوگ دل کی گہرائیوں سے پسند بھی کر رہے ہیں ، ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ہاتھی کو مصنوعی ٹانگ لگاتا ہے۔

 جس کیلئے وہ سب سے پہلے ہاتھی کی آدھی ٹانگ پر ایک پاؤڈر لگاتا ہے اور پھر ایک کپڑے کا کور پہنانے کے بعد مصنوعی ٹانگ پہنا دیتا ہے۔ اس مصنوعی ٹانگ نے تو ہاتھی کو جیسے نئی زندگی دے دی ہو ، مصنوعی ٹانگ لگنے کے بعد ہاتھی خوشی میں فوراََ سے چلنے پھرنے لگا تا ہے اور میدان کے ایک سے دو چکر بھی لگاتا ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس ملک سے ہے اور یہ فرد کون ہے جس نے ہاتھی کو نئی زندگی دی۔

Facebook Comments