جمعرات 25 اپریل 2024

پاکستان سے مجھے بے حد پیار ملا اور میری فیملی ۔۔ پاکستان کے بارے میں رشی کپور کی وہ آخری خواہش کونسی تھی جو پوری نہ ہو سکی؟

بھارتی اداکاروں کا پاکستان کے حوالے سے ملا جلا بیانیہ سامنے آتا ہے۔ کوئی پاکستان سے تعلقات کا خواہاں ہے، تو کوئی بھارتی انتہا پسندانہ سوچ رکھتا ہے۔ ان سب میں ایک ایسے اداکار بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے آخری وقت میں پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

مشہور بھارتی اداکار رشی کپور نے کئی بار پاکستان کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ رشی کپور کی خواہش تھی کہ مرنے سے پہلے وہ اپنی فیملی سمیت اپنے آبائی گھر کو دیکھ سکیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپنے گھر کو ایک میوزئیم بنانے کی اپیل بھی تھی جسے بعدازاں شاہ محمود قریشی کی جانب سے قبول کرلیا گیا تھا۔

پشاور میں موجود کپور خاندان کی حویلی میں کپور خاندان کے آباؤ اجداد بسا کرتے تھے، پاکستان بننے کے بعد کپور خاندان بھارت ہجرت کر گیا تھا۔

رشی کپور نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں میرے بچے بھی ہمارے آبائی گھر کو دیکھیں، ہماری یادیں جڑی ہیں حویلی سے۔


پاکستان بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے رشی کپور نے کہا کہ میں نے عمران خان کے امن کے حوالے سے بیانات کو سراہا، جس پر بھارت میں مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جب امریکہ نارتھ کوریا سے ہاتھ ملا سکتا ہے، روس اور چین میں جمہوریت آسکتی ہے تو ہم کیوں نہیں پُرامن رہ سکتے۔

رشی کپور کا ماننا تھا کہ دونوں ممالک کی عوام اب امن چاہتی ہیں، محبت چاہتی ہیں۔ وہ کہتے تھے کہ پاکستان سے مجھے بے حد پیار ملا ہے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 جیتنے پر رشی کپور وہ پہلے اداکار تھے جنہوں نے پاکستانی ٹی وی پر آکر پاکستانیوں کو مبارکباد دی تھی۔ رشی کپور کا اپنے ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ ویل ڈن پاکستان ٹیم، تم اس جیت کے حقدار ہو۔ میں دوبارہ تمہیں اس جیت کی مبارکباد دیتا ہوں۔

Facebook Comments