جمعہ 29 مارچ 2024

نظر بد شروع ہونے کی نشانیاں

آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر لڑکیوں کے بال قدرتی طور پر بہت پیارے ہوتے ہیں لیکن کچھ عرصے بعد دیکھوں تو بالکل اجڑے ہوئے باغ کی طرح دکھائی دیتے ہیں پوچھو تو جواب آتا ہے کہ فلاں شادی یا فنگشن پر بال کھلے چھوڑ کر گئی تھی نظر لگ گئی اور یہ اکثر لڑکیوں کا مسئلہ ہے ویسے بھی نظربد کے بارے میں کافی احادیث ہیں اور اس کی کافی نشانیاں ہیں جو ہمیں قرآن و حدیث میں بتائی گئی ہیں کچھ نشانیاں انتہائی خطرناک ہیں اگر ان کا بروقت علاج نہ کیاگیا تو فورا موت بھی واقع ہوجاتی ہے اس تحریر میں انہی خطر ناک ترین نشانیوں کا ذکر کیا جائےگا جس کا جاننا ہر مسلمان پر ضرور ی ہے تا کہ وہ اپنا بروقت علاج کر سکیں۔سب سے پہلے تو نظر بد کی حقیقت کیا ہے ؟اسلام میں تو اس کی بہت ساری احادیث اور واقعات کے ساتھ اس کا ذکر ملتا تو ہے مگر میڈیکل سائنس بھی اس کو تسلیم کرتی ہے

میڈیکل سائنس کے مطابق ہر انسان کی آنکھ سے غیر مرئی لہریں نکلتی ہیں جن میں ایموشنل انرجی کی بجلی بھری ہوئی ہوتی ہے یہ بجلی جلدی مسامات میں کے ذریعے جسم میں جذب ہو کر جسم کی تعمیر یا تنزلی کا باعث بنتی ہے اگر جذباتی انرجی کی بجلی یا لہریں مثبت ہو تو اس سے انسان کو نفع پہنچتا ہے اور اگر یہ لہریں منفی ہوں تومسلسل نقصان ہوتا ہے اب بد نظر شخص کی آنکھ سے نکلنی والی لہریں دراصل منفی ہوتی ہیں اور ان کے اندر اتنی قوت ہوتی ہے کہ وہ جسم کے نظام کو درہم برہم کردیتی ہیں۔ایک بدنظر شخص نے حسین مکھڑے کو دیکھ کر اپنی غیر مرئی لہریں چھوڑیں تو دوسرے شخص کا چہرہ سیاہ ہوگیا تو اس بدنظری کی لہروں نے اس کے خون میں میلانن کو زیادہ کردیا جس سے جلد کی رنگت سیاہ ہوگئی یہ تو وہ تحقیق ہے جسے آج کی جدید سائنس سے ثابت کیا ہے

احادیث مبارکہ میں اس منفی لہروں سے بچاؤ کا طریقہ اور اس سے نجات کے ذریعے کو واضح بیان کی گیا ہے نبی کریم ﷺ کے دور مبارک میں بھی کچھ ایسا ہی مسئلہ درپیش آیا تو آپ ﷺ نے اس مریض کا علاج بہترین انداز سے فرمایا سنن ابی ماجہ میں حدیث ہے سیدنا سہل بن حنیف ؓ نہارہے تھے کہ سیدنا عامر بن ربیعہ ؓ گزرے انہوں نے سہل ؓ کو دیکھ کرفرمایا جیسا خوش رنگ جسم آج دیکھا ہے پہلے کبھی نہیں دیکھا کسی پردہ نشین کی جلد بھی ایسی خوش رنگ نہیں ہوتی وہ فورا ہی زمین پر گر پڑے اچانک تیز بخار ہوا کہ کھڑے نہ رہ سکے۔ انہیں نبی کریمﷺ کے پاس لایا گیا اور کہا گیا کہ سہیل ؓ کی خبر لیجئے وہ تو گرے پڑے ہیں نبی ﷺ نے ارشادفرمایا تمہیں اس کے بارے میں کس پر شک ہے لوگوں نے کہا عامر بن ربیعہ ؓ کی نظر لگی ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کیا وجہ ہے

کہ ایک آدمی اپنے بھائی کو قتل کرنے والی حرکت کرتا ہے اگر کسی کو اپنے بھائی کی کوئی چیز نظر آئے جو اسے اچھی لگے تو اسے چاہئے کہ اسے برکت کی دعا دے پھر پانی طلب فرمایا اور عامر ؓ کو حکم دیا کہ وہ وضو کریں چنانچہ انہوں نے اپنا چہرہ کہنیوں تک دونوں ہاتھ تہہ بند کے اندر کا حصہ دھویا آپﷺ نے وہ پانی سہیل ؓ پر ڈالنے کا حکم دیا مندرجہ بالا حدیث سے نظر لگنااور اس کا علاج ہونا ثابت ہوا اگر کوئی چیز اچھی لگے۔ تو اس کے لئے برکت کی دعاکرنی چاہئے یا یوں کہے ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ اس دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس منفی نظر بد سے انسان کو محفوظ کرتا ہے۔

اب یہ تو نظر بد کی حقیقت ہے اب اس کی خطرناک ترین نشانیاں کونسی ہیں جن کو سمجھنا ہر مسلمان کے لئے بہت ضروری ہے تا کہ وہ اس کا علاج فوری طور پر کرسکے نظر جادو سے زیادہ خطر ناک ہے اور عام ہے جادو اور نظر کی اکثر علامات ملتی جلتی ہیں ہاں بعض علامات سے پہچانا جاسکتا ہے کہ یہ جادو نہیں نظر ہے نظر یا تو کسی کے حسد کی وجہ سے لگتی ہے یا پھر تعجب کی وجہ سے ۔یادرہے کہ تعجب کی نظر ماں باپ کی بھی لگ جاتی ہے یعنی والدین بھی اگر بچوں کو دعا نہ دیں تو بچے ان کی نظر کا بھی شکار ہوجاتے ہیں ۔

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11