جمعہ 29 مارچ 2024

پی ایس ایل میں آج لگے گا ڈبل تڑکا ، اسلام آباد کا لاہور ، سلطانز کا زلمی سے ہوگا مقابلہ

لاہور ( دھرتی نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا رنگارنگ میلہ ابو ظہبی میں جاری ہے جہاں چوکوں چھکوں کیساتھ ساتھ تابڑ توڑ باؤنسرز کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج ابو ظہبی میں ڈبل تڑکا لگے گا جب اسلام آباد لاہور کے مقابلے میں اتری گی جبکہ آج ہی کے دن پشاور زلمی ملتان سلطانز سے پنجہ آزمائیں گے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیلا جائے گا جبکہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین میچ رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔

لاہور قلندرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ دونوں ٹیمیں چھ چھ میچز کھیل چکی ہیں ، لاہور قلندرز 6 میں سے 5 میچز میں فتح سمیٹ کر 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ ٹیم نے ایک میچ ہارا ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی چھ میچز کھیل چکی ہے ، اسے 4 میں فتح نصیب ہوئی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اسلام آباد 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔

 واضح رہے کہ لاہور قلندرز اب تک ایونٹ میں صرف ایک میچ ہاری ہے ، لاہور قلندرز نے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی ،چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گیارہویں میچ میں کراچی کنگز ، پندرہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ،17ہویں میچ میں پشاور زلمی کو شکست کا مزہ چکھایا ہے ۔

ادھر پشاور زلمی بھی 8 پوانٹس حاصل کر چکی ہے لیکن 7 میچز کھیل کر 4 میں فتح اور 3 میں شکست کا مزہ چکھنے کے باعث تیسرے نمبر پر ہے ، جبکہ ملتان سلطانز 6 میچز کھیل کرد2 میں فتح اور چار میں شکست حاصل کرنے کے بعد چار پوائنٹس کیساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے ۔

Facebook Comments