جمعرات 28 مارچ 2024

دولہا تو گنجا ہے میں یہ شادی نہیں کر سکتی اور۔۔ جانیں 3 عجیب وغریب شادیوں کے بارے میں جنہیں آخری لمحات میں دلہن نے کس وجہ سے توڑا؟

دنیا بھر میں شادی کو ایک خوشی کا موقع سمجھا جاتا ہے، لیکن یہی خوشی کا موقع اس وقت غم میں تبدیل ہو جاتا ہے جب اچانک شادی عین رخصتی کے وقت ٹوٹ جائے۔

دنیا میں کئی ایسے واقعات ہوئے ہیں جن میں شادی عین رخصتی کے وقت ٹوٹ گئی اور سسرال کو جاتی دلہن واپس اپنے گھر کو چل دی۔

آج ایسے ہی چند واقعات بتائیں گے جن میں عین رخصتی کے وقت شادی ٹوٹ گئی۔

دلہا گٹکا کیوں کھاتا ہے:

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بالی میں دلہن نے عین شادی کے وقت انکار کردیا۔ دلن چاپڑہ کا دلہا دھوم دھام سے بارات لال گنج لے کر آیا، اس ارمان کے ساتھ کہ آج گھوڑی چڑھنے کا ارمان پورا ہو رہا ہے۔ مگر یہ ارمان اس وقت ڈھیر ہو گیا جب دلہن نے یہ کہہ کر شادی سے انکار کردیا کہ دلہا گٹکا کھاتا ہے۔

دلہن کے گھر والوں اور سسرالیوں کے لاکھ سمجھانے کے باوجود دلہن ٹس سے مس نہ ہوئی۔ آخر کار دلہا ٹوٹے ہوئے ارمان کے ساتھ واپس چل دیا۔

رشتہ داروں سے ناروا سلوک کیوں کیا:

بھارتی ریاست اتر پردیش میں 5 جون کو مشرالی گاؤں کی لڑکی کا کھیجوری گاؤں کے لڑکے کے ساتھ رشتہ طے پا گیا تھا، عین شادی والے دن جب تمام تر تقریبات مکمل ہوچکی تھیں۔ صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب دلہا بارات لے کر پہنچا اور ڈگمگانے لگا۔

پہلے تو دلہن کو شک ہوا کہ دلہے کو کیا ہوا ہے، مگر جب دلہے کی جانب سے دلہن کو ناچنے پر مجبور کیا گیا تو دلہن سمجھ گئی کہ دلہا شراب پی کر آیا ہے، اس دوران دلہے نے دلہن کے رشتہ داروں سے بھی ناروا سلوک کیا۔

جس پر دلہن نے لڑکے سے شادی سے انکار کردیا۔ پولیس کے مطابق دلہن نے الزام عائد کیا ہے کہ دلہا نشے میں تھا اور رشتہ داروں سے ناروا سلوک کر رہا تھا۔

دلہا گنجا ہے:

بھارتی ریاست بہار کے دولہے ڈاکٹر روی کمار بڑے دھوم دھام سے سوگوالی گاؤں کی لڑکی کو دلہن بنانے جا رہے تھے، دہلی کے اسپتال کے نیورولجسٹ کو اس وقت شدید دھچکا پہنچا جب مٹھائیاں بٹ چکی تھی، مہمان آچکے تھے۔ مگر دلہن نے یہ کہہ کر شادی سے انکار کردیا کہ دلہا گنجا ہے۔

دلہن کو رشتہ داروں کی جانب سے منانے کی متعدد کوشش کی گئی مگر دلہن نہ مانی۔ مجبوراً رشتہ داروں نے اپنے گاؤں کی لڑکی نیہا کماری سے ڈاکٹر روی کمار کی شادی کرادی۔

لڑکا ریاضی میں کمزور کیوں ہے؟

یہ واقعہ بھی اتر پردیش کے رسول آباد گاؤں کا ہے جہاں دلہن نے ریاضی کے سوال کا جواب صحیح طور پر نہ بتانے پر شادی سے انکار کردیا۔

دلہن کی جانب سے سوال کیا گیا کہ 15 جمع 6 کتنے ہوتے ہیں۔ سوال پر پہلے تو شادی میں موجود سب لوگ حیران ہو گئے۔ تاہم دلہن کے سوال پر دلہے نے جواب دیا 17۔

جسے سن کر دلہن نے کہا کہ میں یہ شادی نہیں کر سکتی۔ رشتہ داروں کے لاکھ سمجھانے کے باوجود لڑکی نہ مانی۔

Facebook Comments