جمعہ 19 اپریل 2024

برا کولیسٹرول پوری طرح صاف کرنے کا آسان طریقہ

ہائی کولیسٹرول غیر صحتمندانہ لائف اسٹائل جیسا کہ چکنائی فیٹ سے بھری ہوئی چیزیں کھانے سے اور فیزیکل ایکٹیوٹیز کمی آنے کی وجہ سے بھی بڑھ جاتا ہے ۔اس کے علاوہ موٹاپا ، سگریٹ نوشی ، ضرورت سے زیادہ ڈرنکینگ اور بعض بنیادی حالتیں جیسا کہ ہائی بلڈ پریشر، شوگر عمر کے ساتھ ساتھ شریانوں کا تنگ ہوجانا اور گردے یا لیور کے بیماری میں بھی کولیسٹرول کے بڑھنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کولیسٹرول آپ کے خ ون میں موجود ایک ایسا فیٹی مادہ ہے جو کہ سیلز ممبرین کو بنانے اور برقرار رکھنے میں ، دھوپ کو وٹامن ڈی میں تبدیل کرنے اور دوسرے اہم فنکشن کے لیے درکا رہوتا ہے۔ کو لیسٹرول ہمارے جسم میں دو اقسام کو موجد ہوتاہے۔ ایچ ۔ڈیل ۔ایل یعنی ہائی ڈینسٹی لیپوپروٹین کو اچھا کولیسٹرول اور ایل ۔ ڈی ۔ ایل یعنی لو ڈینسٹی لیپو پر وٹین جس کو برا کولیسٹرول مانا جاتا ہے ۔

جب برا کولیسٹرول آپ کے دل کےشریانوں میں جمنا شروع ہوتا ہے تو یہ ان کو اندر سے تنگ کرنے لگتا ہے جس سے خ ون صیحح طریقے سے فلو نہیں ہورہا پاتا۔ اور بلاکیج ہونے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک بڑھنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ساٹھ فیصد لوگوں کو اس بات کا معلوم ہی نہیں ہوتا۔ کہ ان کے جسم میں کولیسٹرول حد سے زیادہ بڑ ھ چکاہے۔ اور بڑھتا ہی چلا جارہا ہے ۔ وہ اس بارے میں لاپرواہی کرتے ہوئے ان ہیلتھی فوڈز کوکھانا جاری رکھتے ہیں۔ اور ان میں اس وقت ا س مسئلہ کا پتہ چلتا ہے جب یہ سنگین بیماری کی شکل میں ان کے سامنے آجائے ۔ جس کے نتیجے انہیں کافی زیادہ سنگین بیماریوں کاسامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ آپ کو ایسی اثردار نسخوں کے بارے میں بتائیں گے جس کو آپ اگر اپنی روزانہ کی غذائیت میں شامل کریں گے تو بڑھے ہوئے کولیسٹر ول سے بچ سکتے ہیں۔ آپ کو بتاتے ہیں۔

پیاز:پیاز ہائی کولیسٹرول سے نبٹنے میں انتہائی فائدہ مند ہے۔ ہانگ کانگ نے سائنسدانوں نے اپنی ریسرچ کو اس بات کو ثابت کیا ہے۔ کہ پیاز برے کولیسٹرول کو کم کرنے اور اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھانے میں انتہائی کامیاب ہے۔ جس سے یہ دل کی نالیوں میں جمع ہونے والے ایل ۔ ڈی ۔ ایل کو لیسٹرول کو کم کرنے لگتا ہے ۔ اور اچھے کولیسٹرول کو بیلنس کرتا ہے جس کے نتیجے میں دل کی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ بہت ہی کم ہوجاتا ہے۔ اس لیے پیاز کو سلا د کی شکل میں اپنی غذائیت میں شامل کریں تاکہ آپ ہائی کولیسٹرول سے محفوظ رہ سکیں۔ گرین ٹی : روزانہ ایک سے دو کپ گرین ٹی پینا ایل ۔ ڈی ۔ ایل کو لیسٹرول کو کم کرنے کا ایک بہت ہی آسان طریقہ ہے ۔ کیونکہ اس میں قدرتی طور یہ اینٹی آکسیڈ ینٹس موجود ہوتے ہیں۔

جو کہ آپ کے کارڈیو ویسکو لر سسٹم کو صحتمند رکھتے ہیں۔ اور دل سے متعلق سے ہونے والے بیماریوں سے بچانے میں بھی مدد گا رہیں ۔ اس لیے روزانہ ایک سے دو کپ گرین ٹی کے ضرور پینے چاہیں۔ سنگترے کا جوس: سنگترے کا جوس ٹرائی گلیسرائیڈ لیول کو کم کرنے اور ہیلتھی ہارٹ کو پروموٹ کرنے کا بہت ہی اچھا ذریعہ ہے۔ ایک نیوٹریشنل سٹڈی سے بھی یہ بات ثابت ہوچکی ہےکہ روزانہ مالٹے کھانے سے یا پھر اس کا جوس پینےسے جسم میں ایچ۔ ڈی ۔ ایل کولیسٹرول بڑھتا ہے۔ اور ایل ۔ڈی ۔ ایل باآسانی کم ہونے لگتا ہے۔ جس سے آپ دل سے متعلق ہونے والی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

Facebook Comments