جمعرات 28 مارچ 2024

آپ کے سر میں درد کیوں ہے؟

آج بات کریں گے سرکے درد میں۔ سرکے درد میں شکایت دنیا کا کوئی ایسا شخص ہوگا کہ جس کو کبھی نہ ہوئی ہو۔ تو سر میں درد ہوتا رہتا ہے۔ ہمارے مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ سرکا درد کس قسم کا ہے؟ اور اس کا کیا علا ج ہونا چاہیے؟ اس حوالے سے مختلف ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں۔ پریشان ہوجاتے ہیں۔ کئی لوگوں کو سر میں درد ہو تو ان کو یہ خوف ہوتا ہے کہ ہمارے دماغ کےاندر کوئی ٹیومر تو نہیں ۔ کئی لوگوں کو لگتا ہے کہ ہمارے دماغ کے اندر کوئی شریان تو نہیں پھٹ گئی ۔ یا ایسی بہت سی باتیں ہوسکتی ہیں۔ جو انسانی ذہن کے اندر آتی ہیں۔ آپ کو سر کے درد کے موٹی موٹی چار قسم بتادیتے ہیں۔ اگرآپ کو اس قسم کا درد ہوتو آپ خود تشخیص کرسکیں۔ اگر آپ کو سمجھ میں نہیں آرہی تو آپ اپنے معالج کے پاس جا کر چیک اپ کروالیں۔ اگر آپ کے ماتھے پر سردرد ہو۔

تو یہ درد تھوڑا بہت اتار چڑھا ؤ کرتا ہو۔ تو زیادہ تر امکان یہ ہے کہ آپ کی سائیناسیز کی وجہ سے یہ سرکا درد ہورہا ہے۔ جن لوگوں کو نزلہ زکام رہتا ہے۔ جن کو چھینکیں آتی ہیں۔ ان کے اندر سر کادرد ماتھے کے اوپر ہونے کے امکانا ت زیادہ ہوتےہیں۔ اگر آپ کو سر کا درد ایک سائیڈ پر کنپٹی پر ہو اور یہ بار بار ہوتا ہے کبھی ہفتہ میں دو دن کے لیے ، کبھی مہینے میں ایک دو دن کے لیے یعنی ایپی سوڈک ہوتا ہو۔ تو زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ مائیگرین کا درد ہے۔ مائیگرین کے درد میں اس کے علاوہ تین چار اور باتیں ہوتی ہیں۔ یعنی درد ہونےسے پہلے مریض کو ہلکا سااندازہ ہوجاتا ہے یا اس کو نوزیا ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ یا اس کو آنکھوں کے اندر کچھ تھوڑا سا دھندلہ ہوجاتا ہے۔ کہ مجھے درد ہونے والا ہے پھر شدید قسم کا ہوتا ہے یہ درد تھرابنگ ہوتا ہے

جیسا آپ اپنی نبض کو ہاتھ لگاتے ہیں۔ تو وہ دھڑک رہی ہوتی ہے۔ تو یہ تھرابنگ درد ہوتاہے۔ فی میل یہ زیادہ کامن ہوتاہے۔ عام طور یہ جو کلاسیکل مائیگرین ہے وہ ایک سائیڈ پر ہوتاہے۔ اسی طرح اگر آپ کو لگے کہ دونوں کنپٹیوں پر درد ہورہی ہے۔ اگر آپ کو لگے کہ سرجو ہے جیسے کسی نے دبا کررکھا ہے۔ یہ عام طور پر ٹینشن ہیڈک ہوتی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ آپ کو چاہے وہ پڑھائی کی ٹینشن ہے۔ یا کسی اور وجہ سے آپ کو ٹینشن ہورہی ہو۔ ا س کے اندر جوآپ کو ہیڈک ہوگا۔ وہ اس قسم کا ہوگا۔ اس کو ہم ٹینشن ہیڈ ک کہتے ہیں۔پھر ایک قسم ہوتی ہے۔ کہ آپ کو سر کے پچھلے حصے سے درد ہو کر یعنی آپ کے گردن سے شروع ہوکر آپ کے ماتھے پر آرہا ہوتا ہے۔ اگر یہ ہیڈ ک ہوتو اس کو ٹریکشن ہیڈک کہتے ہیں۔ اس کی زیادہ تر وجہ ہوتی ہے

وہ آپ کی گردن میں یا سپوڈو لوسز یا گردن کی ہڈیاں بڑھ گئیں ہیں۔ یا گردن کے پٹھے کھچ گئے ہیں۔ یا تھکاوٹ ہوگئی ہے۔ ڈرائیونگ زیادہ کرلی ہے ۔ سفر زیادہ کرلیا ہے۔ جب بھی آپ یہ کریں تو یہ ہیڈک ہوجاتا ہے۔ اس کو ٹریکشن ہیڈ ک کہتے ہیں۔ اس کے بعد کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دماغ میں کوئی کینسر ہو یا ٹیو مر ہو۔ اللہ نہ کرے ایسا ہو۔ اگر واقعی ٹیومر ہو اس کا جو ہیڈک ہوتا ہے۔ ا س کے ساتھ بڑی بڑی الٹیاں آتی ہیں۔ جو کہ بڑا اتنا کامن نہیں ہے۔ لہٰذا ہیڈ ک کو اس طرف لے کر جانا نہیں چاہیے ۔ انہی چیزوں پر زیادہ دھیان دینا چاہیے ۔

Facebook Comments