ھفتہ 20 اپریل 2024

دس سال پہلے شروع ہونے والے ڈرامے آج بھی چل رہے ہیں ۔۔ جانیں وہ 5 مشہور بھارتی ڈرامہ سیریلز کون سے ہیں جو آج بھی نشر کیے جارہے ہیں؟

جنوبی ایشیاء میں ڈرامے دیکھنے کا رواج کافی حد تک عام بات ہے۔ آج سے دس سال پہلے جو ڈرامے نشر ہوئے تھے وہ آج بھی مختلف سیزنز کے ساتھ جاری ہیں۔ اسی طرح کئی ایسے بھارتی ڈرامے ہیں جو آج بھی جاری ہیں۔

بھارتی ڈرامے ویسے تو کئی کئی اقساط پر مبنی ہوتے ہیں لیکن آج ہم جن ڈراموں پر بات کرنے جارہے ہیں وہ پاکستان میں بھی مشہور تھے اور آج بھی سیزنزکے ساتھ پیش کیے جا رہے ہیں۔

یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے:

یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے وہ بھارتی ڈرامہ ہے جو کہ آج بھی جاری ہے۔ 2009 میں شروع ہونے والے اس ڈرامہ میں روایتی مارواڑی خاندان کے گھرانے کو دھکایا گیا ہے، جس میں ارینج میریج اور اس کے بعد میاں بیوی کو پیش آنے والے مسائل، ایک دوسرے کو سمجھنے اور پھر پیار ہونے تک کی کہانی کو بتایا گیا ہے۔

66 سیزنز پر مشتمل یہ ڈرامہ 3444 اقساط مکمل کر چکا ہے۔ بھارتی اداکارہ حنا خان اور اداکار کرن مہرا نے 2009 سے 2016 تک کام ہے، تاہم اسٹوری میں تبدیلی کی وجہ سے کرن مہرا اور حنا خان جو کہ ماں باپ بن چکے ہیں، اب ان کا کردار ختم کر کے ڈرامے میں حنا خان اور کرن مہرا کے بیٹے کے طور محسن خان اور بہو کے طور پر شیوانگی جوشی کو متعارف کرایا گیا ہے۔

تارک مہتا کا الٹا چشما:

مشہور بھارتی کومیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشما جو کہ پاکستان میں بھی کافی مشہور ہوا 2008 میں شروع ہوا تھا جو کہ آج بھی جاری ہے۔

3183 قساط پر مشتمل یہ ڈرامہ مصنف تارک مہتا کی تخلیق ہے جس میں تمام کردار انہیں کی کتاب سے لیے گئے ہیں۔ اس ڈرامے میں سماجی مسائل مزاح کے انداز میں اجاگر کیے گئے ہیں۔

اگرچہ ڈرامہ کے مرکزی کرداروں میں دایا، ٹپو، ہاتھی بھائی، انجلی، روشن سنگھ سوڈھی کے کردار نبھانے والے اداکار تبدیل ہوچکے ہیں مگر ڈرامہ اب بھی جاری ہے۔

کھچڑی:

2002 میں نشر ہونے والا یہ ڈرامہ ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا، کھچڑی ڈرامے میں گجراتی گھرانے کو دکھایا گیا ہے۔ اس ڈرامے میں جوائنٹ فیملی کی روایات کو مزاح کے انداز میں دکھایا گیا ہے۔ ڈرامے میں گھر کے سربراہ کے بیٹے الگ الگ رہنا چاہتے ہیں مگر سربراہ کی وجہ سے ایک ساتھ رہنا پڑتا ہے۔ انڈین فیملی کی کہانی کو ایک ہلکے انداز میں دکھایا گیا ہے۔

کھچڑی ڈرامے کے اب تک 3 سیزنز آچکے ہیں پہلے سیزن میں انڈین روایتی گجراتی فیملی کو دکھایا گیا ہے، جبکہ دوسرے اور تیسرے سیزن میں ماڈرن گجراتی فیملی کو دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے ڈرامے کے مین رول تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔

من کی آواز، پرتگیا:

یہ وہ ڈرامہ تھا جو کہ اپنے دور میں کافی مشہور ہوا تھا، 2009 میں پہلی بار نشر ہونے والے ڈرامہ کو لوگوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے میں ایک غنڈے کو جو کہ بدمعاش گھرانے سے تعلق رکھتا ہے کو ایک پڑھے لکھے گھرانے اور پروفیسر کی بیٹی سے محبت ہوجاتی ہے۔ اس ڈرامے میں ایک زور زبردستی سے ہونے والے رشتے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

سی آئی ڈی:

مشہور بھارتی ٹیلی ویژن سیریز سی آئی ڈی جو کہ 1998 میں پہلی بار نشر ہوئی تھی 2018 میں ختم ہوگئی تھی۔ یہ سیریز مخلتف وارداتوں پر مبنی ہوتی تھی جس میں اے سی پی پردھیومن اپنی ٹیم کے ساتھ وارداتوں میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچاتے تھے۔ سی آئی ڈی 1 ہزار پانچ سو سینتالیس اقساط پر مشتمل تھی۔

جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی ایک بار پھر ناظرین کے لیے چھوٹی اسکرین مخلتف کہانیوں کے ساتھ اس سال متوقع ہے۔

اس سیریز کے مشہور کردار دیا اور ابھیجیت بھی تھے۔ جبکہ دایا کے کردار کو آج بھی سوشل میڈیا پر مخلتف میمز میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments