جمعہ 19 اپریل 2024

فون ہی تو آپ کی بیماری کی وجہ نہیں؟ موبائل فون کو جراثیم سے پاک کرنے کا طریقہ

آپ کے ہاتھ کتنے ہی صاف ستھرے کیوں نہ ہوں اپنے موبائل فون کو چھوتے ہی وہ جراثیم سے بھر جاتے ہیں اور ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ہم اپنا موبائل فون ہر وقت استعمال کررہے ہوتے ہیں یہاں تک کہ کچھ لوگ تو باتھ روم میں بھی موبائل استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں موجود جراثیم موبائل کی اسکرین پر چپک جاتے ہیں۔

ایریزونا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق موبائل اسکرین میں موجود خطرناک جراثیم میں اسٹیفیلوکوکس اوریئس اور سیڈومونوس شامل ہیں جو پیٹ کی خرابی، متلی کے علاوہ جلد کے انفیکشن کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ اس لیے موبائل فون کو باقاعدگی سے صاف کرنا بہت ضروری ہے تاکہ جراثیموں کی تعداد کم کی جاسکے

موبائل کو صاف کیسے کریں
موبائل کی اسکرین حساس ہوتی ہے اس لئے اس پر پانی نہیں لگایا جاسکتا البتہ کچھ ایسے محلول ہوتے ہیں جن کی مدد سے اسکرین صاف ہوسکتی ہے اور فون خراب ہونے کا خطرہ بھی نہیں ہوتا

طریقہ
سب سے پہلے تو اپنے فون کو سوئچ آف کردیں۔ اس کے بعد کسی غیر بلیچ شدہ محلول جن میں لیسول یا کلورکس جیسے محلول بہترین ہیں، ان کو روئ یا نرم کپڑے یا پھر ٹشو پیپر پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے موبائل صاف کریں۔ مطلوبہ محلول نا ہو تو ہینڈ سینیٹائزر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بس دھیان رکھیں کہ محلول فون کے اندرونی حصے میں نہ جائے۔ اس کے بعد ایک بار پھر کسی نرم کپڑے سے فون کو صاف کرلیں۔ اب آپ کا فون جراثیم سے ممکنہ حد تک پاک ہوچکا ہے

Facebook Comments