جمعرات 28 مارچ 2024

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دیکر حساب برابر کر دیا

برمنگھم ( دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) دورہ انگلینڈ پر آئی نیوزی لینڈ نے دورے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر پچھلے میچ کی شکست کا حساب برابر کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ دس جون سے شروع ہوا تھا ، میزبان ٹیم انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 303 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز نے 72 رنز کی پارٹنر سپ قائم کی جہاں ڈوم سیبلے 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، اوپنر روری برنس نے 81 رنز بنائے جس کے بعد زیک کریولے صفر ، کپتان جوئے روٹ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ڈان لارنس 81 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، مارک ووڈ نے 41 رنز بنائے ۔ انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔

 نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4، میٹ ہنری نے 3 ، اعجاز پٹیل نے دو اور نیل ویگنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے 303 رنز کے جواب میں 388 رنز سکور کئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے آغاز اچھا نہ تھا ، کپتان ٹام لیتھم صرف 6 سکور بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ جس کے بعد اوپنر ڈیون کونوائے اور ٹاپ آرڈر ولینگ نے 131 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ، ڈیون کونوائے نے 12 چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے ۔ ولینگ نے 11 چوکے لگائے اور 82 رنز سکور کئے جس کے بعد روز ٹیلر نے بھی سکور میں 80 رنز کا اضافہ کیا ۔اور ٹیم کا مجموعی سکور 292 تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد ہینری نکولس نے 21، ٹام بلنڈیل نے 34 اعجاز پٹیل نے 20، میٹ ہنری نے 12 رنز کا اضافہ کرکے سکور کو 388 تک پہنچا دیا۔

 انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا ، کھلاڑی ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتے چلے گئے اور پوری ٹیم 122 رنز ہی بنا پائی ، روری برنس صفر ، ڈام سیبلے 8، زیک کراؤلے 17، کپتان جوئے روٹ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اویلی پوپے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ڈان لارنس صفر ، جیمس بریسے 8، اویلے سٹون 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ مارک ووڈ 29 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔ سٹوارٹ براڈ نے ایک رن بنایا ۔انگلینڈ کی ٹیم کے 5 کھاڑی ڈبل فگر میں شامل نہ ہوئے۔

Facebook Comments