جمعرات 25 اپریل 2024

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ ہونے والا ہے ، بلاول بھٹو

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ملازموں نے بجٹ تیار کر کے عمران خان کو دیا ، پٹرول پر 20 روپے فی لٹر اضافہ بالواسطہ ٹیکس کی وجہ سے ہونے والا ہے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت نے بجٹ پر غور کئے بغیر جوں کا توں پیش کر دیا ، سلیکٹڈ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں ، بلا واسطہ ٹیکس کی بجائے بالواسطہ ٹیکس لگانے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگا دیا گیا، ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے ، پٹرول کی قیمت میں اضافے کو ہم ناکام بنائیں گے ۔

Facebook Comments