منگل 16 اپریل 2024

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج پیکج کا اعلان کر دیا

ریاض (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رواں سال حج کرنے والوں کے لئے تین مختلف پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے. آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے ساٹھ ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے.

سعودی عرب کی وزارت حج کی جانب سے سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈرز غیر ملکیوں کے لئے آن لائن تین پیکجز کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پہلے پیکج میں 12،113 ریال فیس رکھی گئی ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں 496،633 روپے بنتی ہے اسی طرح دوسری پیکج کی فیس 14،381 ریال رکھی گئی ہے جو پاکستانی روپوں میں 589،621 روپے بنتی ہے تیسرے پیکج میں 16،560 ریال فیس رکھی گئی ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں 678،960 روپے بنتی ہے.

 آن لائن رجسٹریشن کروانے والے افراد کا کورونا ویکسین لگوانا لازمی شرط قرار دیا گیا ہے جبکہ ایامِ حج کے دوران وباء سے بچاو کے ایس او پیز پر بھی عمل کرنا ہوگا.

Facebook Comments