منگل 23 اپریل 2024

سعودی وزارت صحت کی ایپ توکلنا کی سروس 75 ممالک میں مہیا کر دی گئی، پاکستان شامل نہیں

ریاض (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت صحت کی ایپ توکلنا سے وسیع پیمانے پر استفادے کے لیے 75 ممالک میں سروس کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، توکلنا ایپ کے ذریعے عرب ممالک کے علاوہ یورپی اور ایشیائی ممالک کو بھی پہلے مرحلے کے طور پرشامل کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کو ان ممالک میں شامل نہیں کیا گیا ہے.

توکلنا ایپ کے ذریعے صارف کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں جن میں ویکسین کی تاریخ، کون سی ویکسین لگوائی اور کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے حوالے سے دستیاب معلومات فراہم کی جاتی ہیں. سعودی وزارت صحت کی جانب سے خصوصی موبائل ایپ توکلنا کی جانب سے پہلے مرحلے میں جن ممالک میں سروس کا آغاز کیا گیا ہے ان کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

 اس فہرست میں متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، عمان، اردن، الجزائر، سوڈان، صومالیہ، تیونس، فلسطین، لیبیا، مصر، افغانستان، ازبکستان، انڈونیشیا، بوسنیا، لبنان، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ڈنمارک، جاپان، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آئر لینڈ، یونان، سپین، جرمنی، قازقستان، فرانس، مالٹا، نیوزی لینڈ، آذربائیجان، مالدیپ، ناروے، آسٹریا، سویڈن، ایتھوپیا، انڈیا، پرتگال، جاپان، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، پولینڈ، فرانس، قبرص، موریطانیہ، جبوتی، انڈونیشیا، ڈنمارک، آئس لینڈ، الجزائر، مراکش، جمہوریہ چیک، فلپائن، سنگا پور، ایتھوپیا، برونائی، بیلجیئم، پولینڈ، ہالینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

 جاری کردہ فہرست پہلے مرحلے کی ہے اس میں پاکستان شامل نہیں ہے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اس سے قبل کہا گیا تھا کہ بیرون ممالک سے سعودی عرب آنے والے افراد کا کورونا ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے اور ان کی دنیا کے مختلف ائیرپورٹس پر توکلنا ایپ کے ذریعے آسانی کے ساتھ سفری سہولت میسر ہوسکے گی.

Facebook Comments