جمعرات 28 مارچ 2024

سوڈانی شہری کئی میل کا سفر طے کر کے کورونا ویکسین لگوانے اونٹ پر سعودی عرب میں کورونا سنٹر پہنچ گیا

ریاض (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم سوڈانی شہری نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے لیے چالیس کلومیٹر کا سفر اونٹ کی سواری کے ذریعے طے کیا ہے.

سوڈانی شہری النور النایر نے بتایا کہ وہ مشرقی ریجن کے ایک علاقے میں چرواہے کے طور پر کام کرتا ہے جہاں سے ویکسین سینٹر 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس نے یہ سفر پانچ گھنٹوں میں طے کیا اور ویکسین لگوانے کے بعد واپس لوٹ گیا.

Facebook Comments