جمعرات 25 اپریل 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈکے متعلق شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور(دھرتی نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا گیا۔قومی سکواڈکے تمام ارکان 20 جون کوبائیوسیکیورببل جوائن کریں گے ۔

 دھرتی نیوز کے مطابق قومی سکواڈلاہورسے براستہ یواے ای چارٹرڈطیارے سے انگلینڈپہنچے گا، دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ ہونے والے قومی سکواڈکی پہلی کوویڈٹیسٹنگ 16 جون کوہوگی جبکہ ہوٹل پہنچنے پردوسری اور 23 جون کوتیسری کوویڈٹیسٹنگ کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سکواڈکے تمام کھلاڑی 25 جون تک ہوٹل میں آئسولیٹ کریں گے جبکہ پی ایس ایل کھیلنے والے قومی کرکٹرزیواے ای میں سکواڈکوجوائن کریں گے ۔

Facebook Comments