ھفتہ 20 اپریل 2024

ہندوستان میں مقیم پانچ ہزار پاکستانی مہاجرین کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری

نئی دہلی ( دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) ہندوستان میں مقیم 5 ہزار پاکستانی مہاجرین کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی ، یہ مہاجرین ہندو سندھی برادری کے لوگ ہیں ۔

مدھیہ پرددیش کے علاقے اندور میں رہنے والے ہندو سندھی برادری کے پانچ ہزار پاکستانی مہاجرین کی کمیونٹی کی جانب سے انتطامیہ کو کورونا ویکسین کی درخواست کی گئی تھی ۔ ڈاکٹر پراووین جیڈائی کے مطابق یہ مطالبہ ریاستی حکومت کی منظوری کے بعد قبول کی اگیا ہے ، اب یہ پاکستانی مہاجرین شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دکھا کر شہر کے حفاظتی ٹیکوں کے مراکز پر اینٹی کوروناوائرس حاصل کرسکیں گے۔

 پراوین جیڈائی نے بتایا کہ تقریبا پانچ ہزار مہاجرین اندور میں رہتے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر شہر کی سندھی کالونی میں مقیم ہیں ۔

Facebook Comments