جمعہ 19 اپریل 2024

سندھ حکومت کا 15جون سے چھٹی سے آٹھویں تک کلاسز کھولنے کا فیصلہ

کراچی (دھرتی نیوز ) وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ15جون (کل ) سے صوبے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز 50فیصد حاضری کے ساتھ کھول دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپیغام جاری کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کل بروز منگل 15 جون سے 50فیصد حاضری کیساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کوونا کی صورتحال میں مزید بہتری آنے کی صورت میں پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کردی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کے سارے عملے کو کورونا سے بچاﺅ کے ویکسی نیشن لازمی کرانا ہوگی۔

Facebook Comments