ھفتہ 20 اپریل 2024

سندھ میں کاروبار کون سے دن بند رہے گا، وزیر اعلیٰ نے اعلان کر دیا

کراچی ( دھرتی نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں ہفتے میں دو دن کاروبار کی بندش کی بجائے ایک روزہ بندش پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ ہفتے میں دو روزہ بندش کی بجائے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک روز کیلئے کاروبار بند کیا جائے، وزیر اعلیٰ نے سارا ہفتہ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف اتوار کے روز کاروبار بند رہے گا۔

 وزیر اعلیٰ سندھ نے ایکسپو سینٹر پر بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس بھی لے لیا اور متعلقہ شخص کے خلاف آئی جی اور وزارت داخلہ کو سخت کارروائی کی ہدایت کی ۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کے خلاف جاری کسی کام میں کرپشن یا نا اہلی برداشت نہیں کریں گے ۔

Facebook Comments