جمعہ 29 مارچ 2024

مال گاڑی کا پریشر پائپ کلپ ٹوٹنے سے 5بوگیاں الگ ہوگئیں لیکن ڈرائیور کو کب پتہ چلا؟ حیران کن خبر

رحیم یارخان(دھرتی نیوز) کراچی سے لاہور جانیوالی مال گاڑی کا پریشر پائپ کلپ ٹوٹنے سے چلتی مال گاڑی کی 5 بوگیاں الگ ہوگئیں، میلوں دور پہنچ کر ڈرائیور کو الگ ہوجانے والی بوگیوں بارے معلوم ہوا جس کے عبد بریک لگاکر گاڑی روک لی، ریلوے عملہ نے موقع پر پہنچ کر الگ ہوجانیوالی بوگیوں کو دوبارہ جوڑ کر مال گاڑی کو منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا۔

کراچی سے لاہورجانیوالی مال گاڑی کی پانچ بوگیاں چک20/A کے نزدیک پریشر پائپ کلپ ٹوٹ جانے سے چلتی ٹرین سے الگ ہوگئیں، تاہم ڈرائیور گاڑی سے الگ ہوجانیوالی بوگیوں بارے لاعلم رہا، اورمیلوں دور جاکر معلوم ہوا کہ بوگیاں گاڑی سے الگ ہوگئی ہیں، جس پر ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگاکر گاڑی کو روک لیا ۔اطلاع ملنے پر ریلوے عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

Facebook Comments