جمعرات 28 مارچ 2024

نضال! جنت کے گھوڑے پر سوار ہونے والا ۔۔ 10 فلسطینی بچوں کے نام اور ان کے خوبصورت معنی جو یقیناً آپ کو بھی پسند آئیں گے

فلسطین میں رہنے والے بچوں سے پوری دنیا ہمدردی کرتی ہے کیونکہ یہ جس طرح اپنی زندگی مشکل وقت میں گزار رہے ہیں اس کا اندازہ کوئی نہیں لگا سکتا۔ لیکن اگر آپ ان بچوں کے ناموں پر غور کریں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ ان کے نام بھی انہی کی طرح منفرد اور آفرین ہیں۔ ہماری ویب میں اس سے قبل ہم نے آپ کو فلسطینی بچیوں کے نام بھی بتائے تھے جن کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔

آپ لوگوں کی فرمائش پر ہم فلسطینی بچوں کے نام بھی بتانے جا رہے ہیں۔ آپ بھی اپنے بچوں کے آفرین نام رکھیں۔

لڑکوں کے نام:

٭ نائل:
نائل کے معنی ہیں: ”حاصل کرنے والا، جو سوچ لیا وہ مکمل کرنے والا، پختہ ارادہ کرنے والا۔” یہ نام پاکستان میں بھی رکھا جاتا ہے۔

٭ باسم:
اس نام کے معنی ہیں: ” مسکرانے والا، محبت کرنے والا، ہر کام میں پہل کرنے والا۔” یہ نام جتنا چھوٹا ہے اتنا ہی مقبول بھی ہے۔ یہ صرف فلسطین میں ہی نہیں دبئی کے شیخ بھی اس نام کو پسند کرتے ہیں۔

٭ سُہا:
سُہا کے معنی ہیں: ” کہکشاں کا سب سے واضح اور سب سے زیادہ روشنی والا تارہ۔” اس نام کے بچے فلسطین میں غزہ میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔

٭ نضال:
نضال کے معنی ہیں : ” مُجاہد، لشکروں کی بھیڑ میں خود کو منوانے والا، طاقتور، جنت کے گھوڑے پر سوار ہونے والا شہسوار۔”

٭ رانم:
رانم بہت چھوٹا اور معنی خیز نام ہے اس کے معنی ہیں: ” مومن کی آواز، وہ آواز جس کی پکار لوگوں میں عام ہو، جذبے سے سرشار اور پُروقار شخص۔”

٭ مروان:
مروان بھی فارسی کا لفظ ہے اس کے معنی ہیں: ” اچھی خوشبو والا درخت، عربی عود کی خالص خوشبو، اخلاق کی خوشبو۔”

٭ ملیساء:
ملیساء یونانی نام ہے، اس کو فلسطین میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اس نام کے معنی ہیں: ” شہد کی طرح شفاف اور مضبوط شخصیت والا، آسمان کی روشنی، بُراق کی طرح تیز۔”

٭ حیدرِ کرار:
حیدرِ کرار نام تو پاکستان میں بھی آپ نے سنا ہوگا لیکن اس نام کو تقریباً مسلمان ممالک میں سب ہی سُنتے رہتے ہیں۔ فلسطین کے ایک رہنما کا نام بھی حیدرِ کرار ہے۔ اس نام کے معنی ہیں: ‘جیتنے والا، فاتح، تلوار کی طرح تیز، جس کا خوف لوگوں میں پایا جائے۔” اس نام کے لوگوں کو ”شیر کی طرح بہادر” بھی کہا جاتا ہے۔

٭ عبدل:
عبدل عربی کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں: ”خُدا کا نوکر، خدا کی راہ کو ماننے والا، فرائض کو ماننے والا، دوستوں کی طرح۔” یہ نام بھارت کے مسلمان بھی رکھتے ہیں۔

٭ شبیح:
شبیح فارسی کا نام ہے جس کے معنی ہیں: ” جمع کرنے والا، ایک سمت میں چلانے والا، جس کا محافظ خُدا ہو۔” اس نام کو کم ہی لوگ رکھتے ہیں۔ لیکن اب معنیٰ جان کر آپ بھی رکھنا چاہیں گے۔

Facebook Comments