جمعہ 19 اپریل 2024

برف سے کھانے کا تیل کم کرنے کا طریقہ اتنا آسان کہ آپ بھی استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

آج کل ہر دوسری خاتون کھانا بہت اچھا اور مزیدار بنا لیتی ہے جس سے ذائقے کے معیار میں تو کسی طور کمی نہیں آتی، لیکن کچھ ایسی چیزیں بھی ہوتی ہیں جن سے کھانے کے ذائقے پر بڑا فرق پڑتا ہے۔ اب جیسے کھانے میں نمک زیادہ ہو جائے تو اچھا بھلا کھانا کھانے کا دل نہیں چاہتا ہے اس کے علاوہ اکثر مرد حضرات اس بات پر اعتراض کرتے ہیں کہ کھانے میں آئل کیوں زیادہ ہوگیا؟ اور پھر خواتین کو یہ تو ضرور ہی سننا پڑتا ہے کہ کیسا کھانا بنایا ہے؟ پوری پلیٹ میں آئل تیر رہا ہے یہ کیا کردیا؟ وغیرہ وغیرہ ۔۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہُوچکا ہے تو یقیناً اس ٹپ کو جاننے کے بعد آپ کے کھانے میں ہونے والا زیادہ آئل منٹوں میں کم ہو جائے گا۔

ٹپ:
٭ برف کا ایک ٹکڑا لیں اور اس کو سالن کی پتیلی میں بالکل اسی جگہ پر اوپر کرکے رکھیں جہاں آئل موجود ہے اور اس برف کو تھوڑے تھوڑے آئل میں ڈبوئیں، اس پر آئل خود بخود جم کر چپکنے لگے گا اور آپ برف پر جمے ہوئے اس آئل کو صاف کرتی رہیں اور جب تک آئل کم نہ ہو آپ یہی عمل دہرائیں۔ آپ خود غور کریں گی کہ اس سے کھانے کے ذائقے میں کوئی فرق نہیں پڑے گا اور آپ جلد ہی اضافی آئل کو کنٹرول کرسکیں گی۔

Facebook Comments