جمعہ 19 اپریل 2024

پشاور زلمی یا کراچی کنگز، آج رات گھر واپس کون جائے گا

ابو ظہبی ( دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن سکس کا ایونٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ، ایونٹ میں آج دو میچ ہوں گے ، پہلا میچ کوالیفائر میچ ہوگا جو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ ایلیمنیٹر پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا ،ا س میچ میں ہارنے والی ٹیم کو گھر واپس جانا ہوگا۔

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے ، پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر 10میچز میں سے 5میں فتح یاب ہو کر اور 5 میں ناکام ہو کر 10پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے ، کراچی کنگز بھی دس میچز کھیل کر پانچ جیتی جبکہ پانچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، کراچی کنگز کے بھی 10پوائنٹس ہیں مگر نیٹ رن ریٹ کے باعث یہ چوتھی پوزیشن پر ہے ۔ آج شام کو دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے معرکے کے بعد شکست کھانے والی ٹیم واپسی کی ٹکٹ کٹائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کوالیفائر راؤنڈ میں چلی جائے گی ۔

 ادھر پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین جوڑ پڑے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ دس میچز کھیل کر صرف دو میں ناکام رہی اور آٹھ میچز کھیل کر 16پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ، جبکہ ملتان سلطانز دس میچز کھیل کر پانچ میں فاتح رہی جبکہ پانچ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ، مگر نیٹ رن ریٹ کی بنا پر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے ۔ ان دونوں ٹیموں میں سے جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ میں سے جیتنے والی ٹیم سے کوالیفائر راؤنڈ میں مقابلہ کرے گی اور وہاں سے جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہو گی ۔

Facebook Comments