جمعہ 13 دسمبر 2024

بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر پی ایس ایل فائنل سے باہر سے ہونے والے عمید آصف کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ابوظہبی(دھرتی نیوز )بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )6 کے فائنل سے باہر ہونے والے فاسٹ باؤلر عمید آصف نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق عمید آصف کا کہنا تھا کہ اپنے کیے پر افسوس ہے اس پر کوئی جواز پیش نہیں کرنا چاہتا۔افسوس ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل نہیں کھیل رہا۔ملتان سلطانز کے خلاف آج ہونے والے فائنل مقابلے میں وہ اپنی ٹیم پشاور زلمی کو سپورٹ کروں گا۔ میں پشاور زلمی کی تمام مینجمنٹ سے معذرت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کرنے پر عمید آصف اور اور حیدر علی کو معطل کردیا گیا تھا۔دونوں کھلاڑی آج کھیلے جانے والے فائنل میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

Facebook Comments