پی ایس ایل فائنل، ملتان سلطانز کا سلو آغاز، چار اوورز کا کھیل مکمل ہوگیا
ابوظہبی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)ملتان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار اوورز کے بعد بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے رنز بنالیے ہیں۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان13 گیندوں پر 16 اور شان مسعود 11 گیندوں پر چار رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم نے فائنل میچ کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان وہاب ریاض، حضرت اللہ زازئی، کامران اکمل،ویلز، پاول ،ردر فورڈ شعیب ملک،عماد بٹ، ثمین گل، محمد عرفان اور محمد عمران شامل ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، جونسن چارلز، سہیل تنویر، شاہنواز دھانی، عمران طاہر، عمران خان ،مزربانی اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
Facebook Comments