بدہ 24 اپریل 2024

‌آرمی چیف جرمنی پہنچ گئے، اہم شخصیات سے ملاقاتیں جاری

برلن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں۔

آرمی چیف نے جرمن وزیر خارجہ اور پاکستان اور افغانستان کیلئے مقرر جرمن نمائندہ خصوصی سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا میں پائیدار امن کا انحصار خطے میں زیر التوا مسائل کے حل میں پوشیدہ ہے۔ دنیا تنازعات کے حل میں بامقصد تعاون کرے۔ پاکستان دونوں ممالک کے مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔دنیا میں پائیدار امن کا انحصار خطے میں زیر التوا مسائل کے حل میں پوشیدہ ہے جن کو بامقصد عالمی حمایت سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 جرمن وزیر خارجہ نے باہمی تعاون کے فروغ کے عزم اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

Facebook Comments