جمعہ 29 مارچ 2024

کیا حریم شاہ نے جس سندھ کے وزیر سے شادی کی وہ سعید غنی ہیں؟ سوشل میڈیا پر ہنگامے اور افواہوں کے بعد صوبائی وزیر سعید غنی خود میدان میں آ گئے

کراچی (دھرتی نیوز)ٹک ٹاکر حریم شاہ نے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر سے شادی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیاہے تاہم اب جب سے انہوں نے اقرار کیاہے اس وقت سے سوشل میڈیا پر ان کے شوہر کی تلاش جاری ہے اور طرح طرح کی میمز بھی شیئر ہو رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسی معاملے کے پیش نظر سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا نام بھی افواہوں میں آنا شروع ہوا تو وہ خود میدان میں آ گئے اور بیان جاری کرتے ہوئے حریم شاہ سے شادی کی خبروں پر وضاحت جاری کر دی ، ان کا ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہناتھا کہ ” میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے، الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں۔ وزیر تعلیم نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں، اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔“

خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف ٹک ٹاکر حریم کی پی پی کے رکن اسمبلی سے شادی کی خبر نے کھلبلی مچادی تھی۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران جب حریم کی شادی سے متعلق وزیر تعلیم سندھ سے سوال کیا گیا تو وہ سوال سنتے ہی مسکرادیے تھے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاکر دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ میری گھڑی دیکھ لیں۔

Facebook Comments