جمعہ 19 اپریل 2024

یہ عورت 20 سال سے پانی میں زندگی گزار رہی ہے آخر اس کے پیچھے کیا راز ہے ۔۔ 5 لوگ جنھوں نے عجیب و غریب طریقے سے زندگی گزار کہ پوری دنیا کو حیران کردیا

دنیا میں ویسے تو کئی عجیب و غریب واقعات دیکھنے کو ملے ہیں لیکن آج جن واقعات کا ذکر کرنے ہم جا رہے ہیں وہ کچھ مختلف ہیں۔

یہ چیزیں دراصل انسان ہیں جو کہ عام انسانوں سے مختلف ہیں، ان کا رہن سہن، کھانا پینا کچھ عجیب ہے جو کہ ہو سکتا ہے آپ کو تشویش میں مبتلا کردے۔

پانی میں رہنے والی خاتون:

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک گاؤں میں 66 سالہ خاتون کئی سالوں سے پانی میں زندگی گزار رہی ہے۔ گزشتہ 20 سالوں سے یہ خاتون جھیل میں رہتی ہے۔ یہ رات کو سونے کے لیے گھر آتی ہے لیکن سورج نکلنے سے پہلے ہی جھیل کی طرف نکل جاتی ہے اور پھر اندھیرا ہوتے ہی لوٹ آتی ہے۔ خاتون جھیل کے اس حصے میں چلی جاتی ہیں جہاں وہ باآسانی بیٹھ سکے۔

گھر والوں کا کہنا ہے کہ 1999 میں خاتون ایک پراسرار بیماری کا شکار ہو گئی تھی جس میں خاتون کی جلد جلنا شروع ہو گئی تھی، چوکہ پانی میں اس خاتون کو آرام ملتا ہے تو خاتون اسی طرح آرام حاصل کرنے کے لیے جھیل کا رخ کر لیتی ہے۔

کتا بننے کا شوق:

32 سالہ ٹام پیٹر کو ہر وقت کتا بنے رہنے کا شوق ہے۔ ویسے تو ٹام ایک ٹیکنیشن ہے مگر کتا بننے کا شوق ٹام کو بچپن ہی سے ہے۔ ٹام کے پاس ایک کتے کے رنگ کی طرح کا سوٹ ہے جو کہ ٹام گھر پر زیب تن کرے رہتا ہے۔

ٹام کے پاس ایک پنجرا بھی ہے جس میں وہ اپنے آپ کو بند کر کے کتا ہی کی طرح محسوس کرتا ہے۔

ٹام کا ماننا ہے کہ اس طرح کر کے وہ اپنی روزمرہ ذہنی پیچیدگیوں کو کم کر سکتا ہوں۔

ہرے رنگ والی بزرگ خاتون:

امریکی بزرگ خاتون الزبتھ سوئٹ ہرٹ امریکہ بھر میں اپنے ہرے رنگ کی وجہ سے مشہور ہو گئی ہیں۔ الزبتھ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہر وقت ہرا رنگ زیب تن کیے رکھتی ہیں جبکہ گھر بھی ہرے رنگ کی چیزوں سے بھرا ہوا ہے۔ گلاس ہو یا پھر بیڈ شیٹ، پردے ہوں یا پھر ڈائننگ ٹیبل، غرض ہر چیز ہرے رنگ سے سجائی گئی ہے۔

الزبتھ کا یہ منفرد انداز انہیں باقی لوگوں میں ایک منفرد انسان کے طور پر پیش کرتا ہے۔

آئی لینڈ میں رہنے کی خواہش:

مارو میرانڈا اٹلی کے شہری ہیں مگر ان کی کہانی کچھ مختلف ہے، ویسے تو یہ عام شخص ہی ہیں مگر ان کا خواب تھا کہ یہ کسی آئی لینڈ میں زندگی بسر کریں۔ لیکن ان کا یہ خواب بہت جلدی پورا ہو گیا یعنی ایڈونچر کے سلسلے میں مارو آئی لینڈ پہچنے کی نیت سے گئے تھے لیکن بوٹ خراب ہونے کے سبب آئی لینڈ میں پھنس گئے۔

اس وقت سے مارو آئی لینڈ میں رہائش پزیر ہیں لیکن اس سب میں وہ خوشی خوشی رہ رہے ہیں۔ بجلی کی آسائش، فریج اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں بھی مارو نے اسی آئی لینڈ میں لگوا لی ہیں۔ مارو کو قدرتی مقامات سے بے حد پیار ہے یہی وجہ ہے کہ مارو اس وقت آئی لینڈ میں رہنے پر نہ صرف پر اعتماد ہے بلکہ مطمئن بھی ہے۔

انسانوں سے تنگ شخص:

بلی بار امریکی شہری ہیں اور امریکہ کے انتہائی سرد مقام پر رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ جس علاقے میں بلی رہائش پذیر ہیں اس علاقے کو گھوسٹ ٹاؤن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس علاقے میں کوئی دوسرا شخص نہیں رہتا۔

اس سرد علاقے میں بلی برف باری کی پیمائش کے لیے اور برفانی علاقے میں درجہ حرارت کے حوالے سے ریسرچ وغیرہ کا کام کرتے ہیں۔ یوں اس طرح تنہا اور سرد ترین علاقے میں رہنے کا سبب یہ بھی ہے کہ بلی کو قدرتی مقامات سے بے حد لگاؤ ہے اور بلی کو انسانوں سے ملنا جلنا بالکل بھی پسند نہیں ہے۔

Facebook Comments