جمعرات 25 اپریل 2024

کھیل نے مجھے سکھایا کہ آپ ہارتے تب ہیں جب آپ ہار مان لیں، عمران خان

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اولمپک ریس کی ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں ایک پیغام اور سبق چھپا ہے۔

ویڈیو میں ریس کی ابتدا میں گرنے والی خاتون ایتھلیٹ کو جیتتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اولمپک میں دوڑ کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے نوجوان یہ ریس دیکھیں اور سبق سیکھیں، اس ویڈیو میں وہ سبق ہے جو کھیلوں نے مجھے سکھایا کہ آپ ہارتے تب ہیں جب آپ ہار مان لیں۔

 

Facebook Comments