اتوار 06 دسمبر 2020


علاقائی خبریں

فیصل آباد (دھرتی نیوز) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے شخص اور اس کے 2 بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔
6 گھنٹے پہلے

فیصل آباد (دھرتی نیوز) صنعتی شہر فیصل آباد میں 12 سالہ بچی کو اغوا کرکے 45 سالہ شخص سے شادی کرادی گئی، پولیس نے بچی کو بازیاب کرالیا۔
8 گھنٹے پہلے

اسلام آباد(دھرتی نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان سسٹم سے باہر ہیں اس لیے تصادم چاہتےہیں۔یہ دو کلو کے لیے گوشت کے لیے پوری گائے ہی ذبح کرنا چاہتےہیں۔
9 گھنٹے پہلے

کراچی(دھرتی نیوز)کراچی کی احتساب عدالت میں غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں پراسیکیوشن نے کورونا پازیٹو مریض کو بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا، جس پر گواہ کے کورونا مریض ہونے کے انکشاف کے بعد عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔
11 گھنٹے پہلے

دھرتی نیوز کے مطابق نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے الزامات کو تحقیقات میں رکاوٹ قرار دیدیا،نیب نے کہاہے کہ جو نیب تحقیقات میں رکاوٹ ڈالتا ہے کرپشن کاجرم کرتاہے ،سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون نے 12 غیرقانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی ،سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون نے عبدالغنی مجید کےساتھ مشکوک ڈیل کی ،سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون نے جعلی اکاﺅنٹ سے 14 کروڑ روپے وصول کئے،اعجاز ہارون نے8 کروڑ اوور سلیم مانڈوی والا نے 6 کروڑ روپے وصول کئے ۔
11 گھنٹے پہلے

لاہور(دھرتی نیوز) محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب لاہور کے بڑے ہسپتالوں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ۔
11 گھنٹے پہلے

کراچی (دھرتی نیوز)سندھ میں پاکستان کسٹم نے ایک اہم کیس پکڑا ہے جس میں سفارت خانے کے سامان میں جعلسازی کے ذریعے کروڑوں روپے کی شراب کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔23 اور 24 ستمبر کی شب ماڈل کلکٹریٹ کسٹم نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر جامشورو ٹول پلازہ کے قریب سفارت خانے کے امپورٹ کردہ کنٹینر کو تحویل میں لے لیا جسے پولیس گارڈ اور حکومت سندھ کی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی اسکواڈ کررہی تھی۔
12 گھنٹے پہلے

پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ٹرائلز کے سلسلے میں بڑی خبر آ گئی ہے، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ان کی اہلیہ بیگم پروین سرور کو بھی کرونا ویکسین لگا دی گئی۔
13 گھنٹے پہلے

لاہور کی مقامی عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ان کے اہلخانہ کو جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ بابر اعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی خاتون حامیزہ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا کی عدالت میں ہوئی۔
14 گھنٹے پہلے

بلوچستان کے بزرگ سیاست دان شیر باز خان مزاری انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق بزرگ سیاست دان اور قومی اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف سردار شیر باز مزاری انتقال کر گئے۔
15 گھنٹے پہلے