بدہ 18 ستمبر 2024

About Us

ہمارے بارے میں

دھرتی نیوز ویب سائٹ دھرتی کے باسیوں کو ان کی اپنی قومی زبان میں لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ رکھنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ دھرتی نیوز ویب سائٹ پر پاکستان اور دنیا بھر سے تازہ ترین خبریں، بلاگز اور کہانیاں شئیر کی جاتی ہیں۔ وطنِ عزیز کی اکثریت قومی زبان اردو سے حد درجہ لگاؤ رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دھرتی نیوز کی اردو ویب سائٹ کو لانچ کیا گیا ہے۔ تا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے ہم وطنوں تک ان کی اپنی زبان میں تازہ ترین خبریں اور دیگر سمعی و بصری مواد پہنچایا جا سکے۔

ہمارا مقصد دھرتی کے باسیوں تک غیر جانبدارانہ خبروں کی موثر ترسیل اور قومی و مثبت سوچ کا فروغ ہے۔

دھرتی نیوز کی پالیسی

بحیثت پاکستانی ادارہ دھرتی نیوز کی تین نکاتی پالیسی درج ذیل ہے۔

“دھرتی کی نظریاتی اساس اور قومی تشخص کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت سوچ کا فروغ، کسی بھی معاملے کے حقیقی اور غیر جانبدارانہ پہلو کی عکاسی اور قومی تفاخر کا احساس بیدار کرنا”

دھرتی نیوز کی ویب سائٹ پر موجود تمام تر مواد درجہ بالا پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ اور اسی پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے چینل کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ناظرین و قارئین کے لیے کانٹینٹ پیش کیا جاتا ہے۔

اردو زبان و ادب کا فروغ

اردو زبان کی چاشنی اور مٹھاس سے کسے انکار ہے۔ یہ دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ اور فی زمانہ اردو بولنے، پڑھنے اور لکھنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن بد قسمتی سے ملک کے تعلیمی نظام پر انگریزی کے جبری تسلط کے باعث صاف اور شستہ اردو کو بولنے، سمجھنے اور لکھنے والے ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہوتے جا رہے ہیں۔ اسی المیے کو مدنظر رکھتے ہوئے دھرتی نیوز نے کوشش کی ہے کہ دھرتی نیوز ویب سائٹ کی ٹیم ایسے افراد پر مشتمل ہو جو خالص، اور سلیس اردو میں مہارت رکھتے ہوں۔ ہمارے کاپی رائٹرز ویب ایڈیٹرز، نیوز ایڈیٹرز، نیوز رائٹرز اور بلاگرز اردو زبان و ادب کی باریکیوں سے بخوبی آشنا ہیں۔ اور ان کی ہمہ وقت کوشش ہوتی ہے کہ دھرتی نیوز پر پیش کیا جانے والا مواد بہترین اور خالص اردو کا مرقع ہو۔ جس میں املاء و دیگر غلطیوں کا امکان نہ ہونے کے برابر ہو۔ تاہم خوب سے خوب تر کی کوشش ہمیشہ جاری رہتی ہے۔ اگر آپ اس سلسلے میں کوئی خامی نوٹ کریں یا رائے سے نوازنا چاہیں تو دھرتی نیوز ٹیم تہہ دل سے شکر گذار ہو گی۔

ہماری ٹیم

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے۔ دھرتی نیوز ویب سائٹ ٹیم میں شامل ارکان اپنے شعبہ جات میں ماہر ہیں ہمہ وقت آپ کے لیے مؤثر اور بروقت خبری مواد کی ترمیم، تدوین اور ترسیل کے لیے کوشاں ہیں۔ اگر آپ بھی دھرتی نیوز کے لیے لکھنا چاہتے ہیں۔ تو قلم اٹھائیے اپنے خیالات کو الفاظ کا عملی جامہ پہنائیے۔ اور دھرتی نیوز کے نیچے دیے گئے ای میل پتے پر ارسال کر دیجیے۔ آپ کی تحریر مناسب ترمیم و تدوین کے بعد دھرتی نیوز ڈاٹ کام پر شائع کر دی جائے گی۔

Facebook Comments