پیر 07 اکتوبر 2024

وہ مشروب جو کورونا وائرس ویکسین لگوانے والوں کو کسی صورت نہیں پینا چاہیے، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی

وہ مشروب جو کورونا وائرس ویکسین لگوانے والوں کو کسی صورت نہیں پینا چاہیے، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی
فوٹو : رائٹرز

نیویارک(دھرتی نیوز) کورونا وائرس کی وباءاور اس کی ویکسین کے ہنگام ماہرین نے شراب نوشی کی لت کے متعلق انتہائی سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ اگر آپ کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی ہے تو اس عرصے میں آپ کو شراب نوشی سے قطعی گریز کرنا چاہیے ورنہ یہ ویکسین آپ پر بے اثر رہے گی کیونکہ شراب ویکسین کے لیے جسم کے امیون ریسپانس کو کم کر سکتی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر شینا کروئیکشینک کا کہنا تھا کہ شراب انسان کی مقعد اور بڑی آنت میں پائے جانے والے اربوں بیکٹیریا کی تشکیل کو تبدیل کرکے رکھ دیتی ہے۔

یہ بیکٹیریااور ان کی تشکیل انسان کو بیکٹیریا اور وائرسز کے حملے سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اگر اس تشکیل میں بگاڑ آ جائے تواس سے خون میں موجود مدافعتی خلیوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ان مدافعتی خلیوں کو ہم وائٹ بلڈ سیلز کے نام سے جانتے ہیں اور لمفوسائٹس بھی انہی میں شامل ہوتے ہیں۔

یہ کسی وائرس کے حملے کی صورت میں اینٹی باڈیز کو اس پر حملہ کرنے کے لیے بھیجتے ہیں۔ جب یہ خلیے کمزور ہوں گے تو کورونا وائرس کی ویکسین پوری طرح موثر ثابت نہیں ہو سکے گی۔

Facebook Comments




0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x