پیر 07 اکتوبر 2024

بلوچستان کے خزانوں سے ایک اور ’ہیرا ‘مل گیا،جانئے ایسی11سالہ بچی کی کہانی جس نے ر یڑھ کی ہڈی میں دائمی تکلیف کے باوجود ’کنگ فو‘ٹورنامنٹ جیت لیا

بلوچستان کے خزانوں سے ایک اور ’ہیرا ‘مل گیا،جانئے ایسی11سالہ بچی کی کہانی جس نے ر یڑھ کی ہڈی میں دائمی تکلیف کے باوجود ’کنگ فو‘ٹورنامنٹ جیت لیا
فوٹو : رائٹرز

کوئٹہ(دھرتی نیوز)قدرت نے نہ صرف بلوچستان کی سرزمین کو قدرتی دولت سے مالا مال کر رکھا ہے بلکہ یہاں کے لوگوں میں بھی بے پناہ صلاحتیں ہیں ،یہ بات بلوچستان کی ایک 11سالہ بچی نے ثابت کردی ہے جس نے چھوٹی سی عمر میں ’کنگ فو‘ میں بے پناہ مہارت حاصل کر رکھی ہے ۔نادیہ ذاکر حسین نامی اس بچی نے گزشتہ سال ستمبر میں بین الصوبائی ’شاولِن کنگ فو‘ٹور نامنٹ جیت کر سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

نادیہ ذاکر ہر اتوار اپنے گھر کے قریب واقع کوہ مردار پہاڑ پر دو گھنٹے چڑھائی کے بعد اس مقام پر پہنچتی ہے جہاں اسے تربیت دی جاتی ہے۔

ابتدائی عمر میں نادیہ ذاکر کی ریڑھ کی ہڈی میں  ایسی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث وہ اپنا توازن بھی برقرار نہیں رکھ پاتی تھیں ،ڈاکٹروں نے نادیہ ذاکر کے والدین کو خبر دار کیا تھا کہ وہ اپنی بچی کو کھیلوں میں حصہ نہ دلائیں ۔نادیہ ذاکر کاکہنا ہے کہ ’کنگ فو ‘ہمیں بنیادی طور پر یہ بات سکھاتا ہے کہ اپنی تکلیف پر قابو کس طرح رکھنا ہے لہذا اب میں کسی بھی جسمانی تکلیف کے خلاف لڑنے کے قابل ہوں۔

Facebook Comments




0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x