بدہ 24 اپریل 2024

ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں پر پابندی عائد

اسلام آباد (دھرتی نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کالجز میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں پر پابندی عائد کردی۔

ایچ ای سی کی جانب سے یہ فیصلہ ایم فل اور پی ایچ ڈی تعلیم کی کوالٹی کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے۔ ایچ ای سی نے الحاق شدہ کالجز کو داخلوں سے روکتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کی ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی جائے گی اور کالجز میں یہ ڈگریاں غیر قانونی تصور ہوں گی۔ ایچ ای سی نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ کالجز کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لینے سے گریز کریں۔

Facebook Comments