پیر 07 اکتوبر 2024

آدمی نے ایک سال میں 75 کلو وزن کم کرلیا، یہ کیسے ممکن ہوا؟ تمام موٹے افراد کو بہترین طریقہ بتادیا

آدمی نے ایک سال میں 75 کلو وزن کم کرلیا، یہ کیسے ممکن ہوا؟ تمام موٹے افراد کو بہترین طریقہ بتادیا
فوٹو : رائٹرز

لندن(دھرتی نیوز ڈیسک) موٹاپے سے نجات جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں موٹاپے کے شکار ایک آدمی نے محض ایک سال میں اپنا لگ بھگ آدھا وزن کم کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر گلوسیسٹر کے رہائشی اس 38سالہ شخص کا نام مارٹن ہینس ہے جس کا وزن ایک وقت میں 146کلوگرام تک جا پہنچا اور وہ گوشت کا پہاڑ بن کر رہ گیا تھا۔

اسی دوران مارٹن ایک بار ایک تھیم پارک میں گیا اور وہاں رولرکوسٹر میں بیٹھنا چاہتا تھا لیکن موٹاپے کی وجہ سے وہ کسی بھی رولر کوسٹر میں فٹ نہ آ سکا۔

یہی وہ واقعہ تھا جس سے مارٹن کو اپنا وزن کم کرنے کے لیے تحریک ملی۔

مارٹن نے اپنا وزن کم کرنے کا طریقہ دنیا کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں پیزا، برگر اور دیگر اسی نوع کے غیرصحت مندانہ کھانوں کا عادی تھا اور روزانہ رات کو ’ریڈ وائن‘ کی ایک بوتل پیتا تھا۔

میں نے ان چیزوں سے خود کو دور کر لیا، صحت مندانہ خوراک کھانی شروع کر دی، شراب کی لت سے نجات حاصل کر لی اور روزانہ طویل فاصلے تک دوڑ لگانی شروع کر دی۔

اس طریقے سے صرف ایک سال کے عرصے میں میراوزن 76کلوگرام کم ہو گیا۔ موٹاپے کے دنوں میں مجھے ڈپریشن اور ذہنی تناﺅ کے عارضے کا بھی سامنا تھا اور میں ادویات لے رہا تھا۔

موٹاپا کم ہونے سے میری یہ بیماری بھی ختم ہو گئی ہے اور میں ایک خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں۔ موٹاپا کم کرنے کے بعد میں جتنا خوش ہوں، اتنا زندگی میں کبھی نہ ہوا تھا۔“

Facebook Comments




0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x