کشمیر کے یوم حق خودارادیت پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیری یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں، کشمیر کے یوم حق خودارادیت پر صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغامات جاری کیے ہیں۔
صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کشمیریوں سے اقوام متحدہ کے حق خود ارادیت کے وعدے کو 73 سال ہو گئے، اقوام متحدہ کو73 سال قبل کیے گئے وعدے کا پاس رکھنا چاہیے،کشمیری اقوام متحدہ سے کیے گئے وعدے کو عملی شکل دینے کے منتظر ہیں، تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جمہوری طریقے ، آزادانہ اور منصفانہ رائےشماری سے فیصلہ کیا جائے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 5 جنوری یوم حق خود ارادیت کشمیر کے موقع پر پیغام#KashmiriLivesMatter#IIOJKUnderSiege pic.twitter.com/MZmOXeCPDq
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) January 5, 2022
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عالمی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کے جنگی جرائم اور مقبوضہ کشمیر میں اس کے انسانیات کے خلاف جرائم کا نوٹس لے، کشمیری بھارتی قبضے اور ظلم کے خلاف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں،
The UNSC commitment of a UN-supervised plebiscite in Kashmir remains unfulfilled as the Hindutva Modi govt brazenly violates UNSC resolutions, int humanitarian laws & int conventions incl 4th Geneva Convention; & commits war crimes by seeking to alter status & demography of IIOJK
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2022
وزیراعظم نے کشمیریوں کے یومِ حق خود ارادیت کے موقع پر ایک بار پھر کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Facebook Comments