جمعہ 03 مئی 2024

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
2020-11-07

ہمیں اپنے بچپن کی باتیں یاد کیوں نہیں رہتیں؟ بالآخر سائنسدانوں نے اس مشکل سوال کا جواب دے دیا
آج تک اس سوال کا جواب کوئی نہیں جانتا تھا کہ ہمیں اپنے بچپن کی باتیں کیوں یاد نہیں رہتیں۔ بالآخر سائنس نے اس اس عقدے کو بھی کسی قدر وا کر دیا ہے۔ ویب سائٹ iflscience.comسائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بچپن کی باتیں یاد نہ رہنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ان میں سے ایک وجہ دماغ کی نشوونما سے متعلق ہے۔ دماغ میں یادیں محفوظ رکھنے کا کام عصبی خلیوں کے ذمے ہوتا ہے۔ ان خلیوں میں معلومات ایسے ہی محفوظ ہوتی ہیں جیسے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک میں۔ دماغ کا حصہ ہیپو کیمپس ان عصبی خلیوں کی تخلیق کا ذمہ دار ہوتا ہے اور چونکہ ہیپو کیمپس خود 7سال کی عمر تک نشوونما کے مراحل سے گزرتا رہتا ہے چنانچہ وہ اس دورانیے کی باتیں اور یادیں طویل مدت کے لیے محفوظ نہیں رکھ پاتا۔
2020-11-06

پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، مستقبل کے لیے خوش آئند خبر آ گئی
پاکستان میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی شرح میں ریکارڈ اضافہ، ملکی معیشت کے لیے خوش آئند خبر آ گئی۔ ویب سائٹ ٹیک جوس ڈاٹ پی کے کے مطابق رواں سال ستمبر میں 2ہزار سے زائد کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرکی گئیں۔ لگ بھگ ان تمام کمپنیوں نے آن لائن رجسٹریشن کرائی اور ان میں سے 40فیصد کی رجسٹریشن صرف ایک دن میں ہوئی۔
2020-11-06

مردوں کے وجود کا مقصد کیا ہے؟ سائنس نے دلچسپ جواب دے دیا
مردوں کے وجود کا کیا مقصد ہے؟ بالآخر سائنسدانوں نے اس کا انتہائی دلچسپ جواب دے دیا ہے۔ ویب سائٹ iflscience.comکے مطابق متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ مردوں کے وجود کی وجہ وہ ارتقائی طاقت ہے جسے ’جنسی انتخاب‘ (Sexual selection)کہا جاتا ہے۔
2020-11-06

”جب مرد مجھے چھیڑتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے“ خاتون نے اپنا سب سے انوکھا شوق دنیا کو بتا دیا
راہ چلتے خواتین کو چھیڑنا بداخلاقی کی انتہاءہے اور ہر خاتون اس سے بیزار بھی ہوتی ہو گی تاہم اب ایک آسٹریلوی خاتون نے اس حوالے سے ایسا شرمناک اعتراف کیا ہے کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 36سالہ جینا ہاکنگ نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ جب مرد اسے دیکھ کر سیٹی بجاتے اور چھیڑتے ہیں تو اسے بہت اچھا لگتا ہے اور وہ اس سے لطف اندوز ہوتی ہے۔
2020-11-06

امریکا میں صدارتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی میں تاخیر سے کشیدگی اور خانہ جنگی کا خدشہ
واضح رہے کہ امریکا میں سیاسی مبصرین پہلے ہی خبردار کرچکے تھے کہ ووٹوں کی گنتی میں تاخیر ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں تشدد کا خطرہ بھی زیادہ ہوگا۔
2020-11-06

اپنی نوعمر دلہن کو قتل کرکے گھر میں دفن کرنے والا شخص جیل میں دم توڑ گیا
رپورٹ کے مطابق سٹیو اور ڈائیلن کی شادی کو صرف تین ماہ ہوئے تھے جب سٹیو نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروادی۔ تین ماہ کی تلاش اور تفتیش کے بعد بالآخر پولیس حقیقت سے آگاہ ہو گئی اور انہوں نے سٹیو کے گھر سے ڈائیلن کی باقیات دریافت کر لیں۔تاحال سٹیو کی جیل میں ہونے والی موت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی اور پولیس اس کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔
2020-11-06

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےخاتون کوہ پیما مسز ونیزہ کی ملاقات
پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خاتون کوہ پیما مسز ونیزہ کی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے پاکستان کا نام روشن کرنے پر مسز ونیزہ کی کارکردگی کو سراہا۔
2020-11-06

امریکہ میں صدارتی انتخابات ،ووٹوں کی دو بارہ گنتی کا فیصلہ کرلیا گیا
امریکی ریاست جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیا گیا ہے کیوں کہ ٹرمپ اور بائیڈن کے حاصل کردہ ووٹوں کے درمیان فرق انتہائی معمولی ہے۔جیو نیوز کے مطابق جارجیا کے قانون کے مطابق اگر امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں میں فرق 0.5 فیصد سے کم ہو تو کوئی بھی فریق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کرسکتا ہے۔جارجیا میں دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے
2020-11-06

کورونا کی دوسری لہر، شادی کے خواہشمند افراد کے لیے بری خبر آگئی
این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ونجی سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملہ کام کرے گا،50فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماسک نہ پہنے پر 100روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ کورونا سے شدید متاثر ہونے والے شہروں میں کراچی، لاہور ، اسلا م آباد، راولپنڈی اورملتان شامل ہیں، حیدرآباد، گلگت، مظفرآباد، میرپور پشاور اور کوئٹہ میں بھی حکمت عملی کا اطلاق ہو گا۔ گوجرانوالہ،گجرات ، فیصل آباد اور ایبٹ آباد میں بھی حکمت عملی کا اطلاق ہوگا۔ فیصلوں پر عملدرآمد 7نومبر سے لے کر 31جنوری 2020تک عائد ہو گا۔
2020-11-06