منگل 12 نومبر 2024

وزیرداخلہ شیخ رشید وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر کوئٹہ روانہ ہوگئے

وزیرداخلہ شیخ رشید وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر کوئٹہ روانہ ہوگئے
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرشیخ رشید وزیراعظم کے خصوصی ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر کوئٹہ روانہ ہو چکےہیں جہاں وہ ہزارہ برادری سے ملاقات کریں گے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق  مچھ میں مزدوروں کے قتل کے معاملے پر  وزیر اعظم  نے وزیر داخلہ سے رابطہ کرکے انہیں  فوری طور پر کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت کی جس پر شیخ رشید کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہزارہ کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔

لیگی صدر کی عدالت پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان میں تلخ کلامی، شہبازشریف نے بیچ بچائو کرادیا

یہ بھی پڑھیں : ‘وزیراعظم کو عوام کی نہیں صرف اپنی ATM’sکی فکر ہے’ مرتضیٰ وہاب کا ویڈیو پیغام

خیال رہے کہ گذشتہ روز صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 کان کنوں کو گلا کاٹ کر اور فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

قتل کیے جانے والے افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ مقتولوں کے لواحقین نے مغربی بائی پاس پر لاشوں کے ہمراہ دھرنا دیا ہوا ہے۔

Facebook Comments




0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x