’انسانوں کی عمر 2 گنا ہوجائے گی، 200 برس کی عمر میں بھی لوگ فٹ بال کھیلیں گے‘ بڑی پیشنگوئی سامنے آگئی
لندن(دھرتی نیوز ڈیسک)طویل زندگی حضرت انسان کی ازل سے خواہش رہی ہے جو اب سائنسدانوں کے بقول کسی حد تک پوری ہونے جا رہی ہے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق ماہر طبیعات دان ڈاکٹر اینڈریو سٹیلے نے اپنی نئی کتاب میں پیش گوئی کی ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب سائنسدان ایسی ادویات تیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جن کے ذریعے انسان کی عمر رسیدگی کے عمل کو سست تر کیا جا سکے گا، جس سے انسان کی زندگی دو گنا سے زیادہ صحت مندی کے ساتھ طویل ہو جائے گی اور لوگ 200سال کی عمر میں بھی فٹ بال کھیلا کریں گے۔
ڈاکٹر اینڈریو نے لکھا ہے کہ ”بڑھتی عمر کے ساتھ انسان کئی طرح کے عارضوں میں مبتلا ہو جاتا ہے، اس کے جسم میں نئے خلیے پیدا ہونے کی رفتار سست جبکہ خلیوں کی موت ہونے کی رفتار تیز تر ہوتی چلی جاتی ہے، جسے عمررسیدگی کا پراسیس کہتے ہیں۔ ہمیں بہت امید ہے کہ بہت جلد ہم کوئی ایسی دوا ایجاد کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جو عمر رسیدگی کے اس پراسیس کی حقیقی وجوہات کو پہنچانے گی اور اس پراسیس کو سست کر دے گی یا اسے مکمل روک دے گی، جس کے بعد انسان طویل اور صحت مند زندگی گزارا کریں گے۔“
Facebook Comments